میتیو بریٹینی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، مینز ڈبلز ٹائٹل سوریز اور پیئرز کے نام

پیر 17 جون 2019 18:08

میتیو بریٹینی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، مینز ڈبلز ٹائٹل سوریز اور پیئرز کے نام
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) اٹالین کھلاڑی میتیو بریٹینی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، مینز ڈبلز ٹائٹل برونو سوریز اور جان پیئرز کے نام رہا۔

(جاری ہے)

جرمنی میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی میتیو بریٹینی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاری فلیکس اوگر کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6(13-11) سے شکست دے کر کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز فائنل میں برازیل کے برونو سوریز اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیئرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے روہن بوپنا اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینس کو 7-5 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 18:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :