سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے، شہری کی وزیراعظم سے شکایت

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی کے بعد شہری نے وزیراعظم عمران خان سے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کر دی

پیر 17 جون 2019 20:35

سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے، شہری کی وزیراعظم سے شکایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی کے بعد عوام نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی عوام بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کے لیے نفرت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پاکستانی شائقین نے بد ترین کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین نے اپنی شکایت اب وزیراعظم عمران خان تک پہنچا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہری اویس نیبھارت سے میچ ہارنے کے بعد سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی۔شہری نے شکایت میں کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے۔جب کہ دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین نے سرفراز سے ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک ٹرینڈ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 20:35:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :