بھارت سے شکست ، قومی ٹیم کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا

پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے

پیر 17 جون 2019 21:20

بھارت سے شکست ، قومی ٹیم کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی ہے۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈکپ 1992میں بھی پاکستانی ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3 ہی پوائنٹس تھے، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو27سال پرانی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 21:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :