بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز میچ جاری، بنگال ٹائیگرز کی فتح سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہونے کا امکان

کالی آندھی کی شکست سے پاکستان کیلئے ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کا مقابلہ قدرے کم مشکل ہو جائے گا

muhammad ali محمد علی پیر 17 جون 2019 21:58

بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز میچ جاری، بنگال ٹائیگرز کی فتح سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہونے کا امکان
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 17جون2019ء) بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز میچ جاری، بنگال ٹائیگرز کی فتح سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہونے کا امکان، کالی آندھی کی شکست سے پاکستان کیلئے ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کا مقابلہ قدرے کم مشکل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

بنگلہ دیش کے بلے باز ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں اور میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری میچ پاکستان کیلئے بھی اہم ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم قدرے مضبوط تصور کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے اب تک صرف ایک ہی میچ میں فتح حاصل کی ہے۔

ایسے میں اگر بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کو شکست دیتی ہے، تو اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچ سکتا ہے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 322رنز کا ہدف دیا ۔ ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم گیل بغیر کوئی رن بنائے پوویلن لوٹ گئے ،لوئس اور شائی ہوپ نے دوسری وکٹ کے لیے 116رنز جوڑے اور اس دوران دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جس کے بعد لوئیس 70رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے ،نکولس پوران 25رنز بناکر شکیب کی دوسری وکٹ بنے ،ہوپ اور ہیٹمائر نے چوتھی وکٹ کیلئے85رنز جوڑے جس کے بعد ہیٹمائر50رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، دو گیندوں بعد آندرے رسل بھی کوئی رن سکور کیے بغیر پوویلین لوٹ گئے ۔

کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز33رنز تک محدود رہی،شائی ہوپ 96رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر چھکا لگانے کی کوشش میں آﺅٹ ہوئے ،دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں اور انہیں اپنے 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حیرت انگیز طور پر دونوں ہی ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے تمام میچز میں کامیابی درکار ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں محمد متھن کی جگہ لٹن داس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کالوس بریتھ ویٹ کی جگہ ڈیرن براوو کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں اپنی کامیابی جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی تھی۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 21:58:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :