بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی گئی

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل مینیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دباو سے نکالنے کیلئے 2 دن کی چھٹی دے دی، اگلے میچ کی تیاریاں 20 تاریخ سے شروع کی جائیں گی

muhammad ali محمد علی پیر 17 جون 2019 23:45

بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی گئی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل مینیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دباو سے نکالنے کیلئے 2 دن کی چھٹی دے دی، اگلے میچ کی تیاریاں 20 تاریخ سے شروع کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم 23 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف لندن میں میچ کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم پیر کے روز مانچسٹر سے لندن کیلئے روانہ ہوئی۔ ٹیم کے کھلاڑی ایک ساتھ لندن کیلئے بس کے ذریعے روانہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ لندن پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل مینیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دباو سے نکالنے کیلئے 2 دن کی چھٹی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مینیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو چھٹی دی ہے تاکہ وہ خود کو ذہنی دباو سے باہر نکال سکیں۔ جبکہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کی تیاریاں 20 جون سے شروع کرے گی۔ بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ورلڈکپ کے دوران ہی پی سی بی نے ہنگامی فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورنر بورڈ کا ہنگامی اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس کیلئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کو ہنگامی طور پر پاکستان واپس بلا لیا گیا ہے۔ جبکہ اجلاس کے بعد چئیرمین پی سی بی انگلینڈ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ امکان ہے کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مینیجمنٹ سے ملاقات کریں گے۔

جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے فوری بعد قومی ٹیم کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے باقاعدہ اور سنجیدگی سے غور بھی شروع کر دیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد منیجمنٹ میں ہیڈ کوچ سمیت غیر ملکی کوچز فارغ ہو جائیں گے جبکہ سرفراز احمد کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے فوری بعد سینئر کھلاڑیوں سمیت ٹیم میں 5 کی چھٹی کا بھی امکان ہے جبکہ شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سمیت ٹیم مینجمنٹ کے معاہدوں میں توسیع ناممکن ہے۔ یہ تمام تبدیلیاں ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کے باعث عمل میں لائی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 23:45:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :