شکیب الحسن کے کیریئر کی نویں سنچری، رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

منگل 18 جون 2019 00:00

ٹائونٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے پیر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، فنچ نے 5 میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 343 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ شکیب نے چار اننگز میں 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 384 رنز بنا لئے ہیں۔ یہ شکیب کے کیریئر کی نویں سنچری ہے۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 00:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :