جیسن روئے انجری کے باعث افغانستان کے بعد سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے بھی باہر

منگل 18 جون 2019 12:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے بعد سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے بھی باہر ہو گئے جبکہ ایوان مورگن کی میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجریز کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جیسن روئے ہیمسٹرنگ جبکہ مورگن کمر کی انجری میں مبتلا ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ روئے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا اس لئے وہ افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 12:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :