کینیڈا میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے

فائرنگ باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 جون 2019 13:04

کینیڈا میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 18جون2019ء) کینیڈا میں باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مابق باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ کی گئی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اعلیٰ حکام کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن منانے کے لیے 20 لاکھ افراد موجود تھے۔ پولیس نے اسلحے سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔یاد رہے کہ رواں سال 16 اپریل کو کینیڈا کے صوبے برٹس کولمبیا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 13:04:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :