پنجاب کبڈی چیمپین شپ 24 جون سے بہاولپور میں منعقد ہو گی، تربیتی کیمپ شروع ، حتمی ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا

منگل 18 جون 2019 14:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پنجاب کبڈی چیمپین شپ 24سے 26جون تک حیدر سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد ہو گی جبکہ مذکورہ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے فیصل آباد کی ڈویژنل کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے اور 25کھلاڑیوں میں سے حتمی ٹیم کا اعلان جمعہ 21جون کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے آرگنائزر و چیئر مین سلیکشن کمیٹی جاوید کمال نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ سینئر کھلاڑیوں اور ماہر کوچز کی زیر نگرانی بندیشہ سٹیڈیم جہانگیرا میں جاری ہے جس میں ڈویژن بھر سے 25بہترین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ حتمی ٹیم کا چنائو خالصتاً میرٹ ، کارکردگی ، اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ چیمپین شپ میں فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے تما م 9ڈویژنز راولپنڈی، سرگودھا ، گوجرانوالہ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لاہور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پنجاب کبڈی چیمپین شپ میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 14:31:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :