ٹیم میں گروپنگ و اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ترجمان پی سی بی

منگل 18 جون 2019 18:00

ٹیم میں گروپنگ و اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ترجمان پی سی بی
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات اور گروپنگ کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے ،پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کرکٹرز کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے مابین کسی قسم کے اختلافات یا گروپنگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، کرکٹرز دو روز آرام کے بعد جمعرات کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 18:00:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :