سپورٹس کمپلیکس جہلم شہریوں کے لئے اوپن ہے شہری اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ وہ ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 جون 2019 20:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پاکستان میں بلخصوص جہلم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور سنوارنے کی ضرورت ہے ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ٹیلنٹ کو سنوارنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے ، سپورٹس کمپلیکس جہلم شہریوں کے لئے اوپن ہے شہری اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں راغب کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس جمنازیم جہلم میں منعقدہ فرسٹ ڈپٹی کمشنرانٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چمپین شپ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کراٹے چمپین شپ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن راولپنڈی سے 150 کھلاڑیوں نے 9 مختلف کیٹگریز کے مقبلوں میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر جہلم شمس توحید، سماجی کارکن فرحت ضیا کمال، پریذیڈنٹ پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر، راولپنڈی ڈویژنل کراٹے کوچ تنویر احمد اور دیگر موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 20:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :