حکومت پنجاب کھیلو ںکے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے،ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

منگل 18 جون 2019 20:31

حکومت پنجاب کھیلو ںکے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے،ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلو ںکے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے اور360 ملین کی لاگت سے زیر تعمیر گکھڑ سپورٹس ایرینا کا منصوبہ ضلع کے کھلاڑیوں کیلئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہی- انہو ں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے ہاکی فٹ بال، بیڈ منٹن، ٹینس اور کرکٹ کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ پروان چڑھانے کا بھی موقع ملے گا جس سے وہ ملکی اوربین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی د کھانے کے قابل ہوسکیں گے۔

انہوںنے یہ بات گکھڑ سپورٹس ایرینا کے تر قیاتی منصوبے کامعائنہ کرتے ہو ئے کہی ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس نے تر قیاتی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی مٹیریل کے معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ انہو ںنے واضح کیا کہ فنڈز کی لوٹ کھسوٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی او کرپشن کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے بتایاکہ 360 ملین کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے حکومت پنجاب نے تمام فنڈز فراہم کر دیئے ہیں اور متعلقہ ٹھیکیداروں کوپابند کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اس اہم عوامی منصوبے کو مکمل کریں - انہو ں نے کہاکہ سپورٹس ایرینا میں کھلاڑیوں کو جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگی اور صحت مند سر گرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں مثبت انداز میں استعمال کرنے کاموقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 20:31:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :