پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کیا تو سرفراز کپتانی کھو بیٹھیں گے

ہربجھن سنگھ پاکستان اور بھارت میں اسی طرح ہوتا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے،سابق بھارتی آف اسپنر !بطور کپتان جب آپ کی ٹیم ہارتی ہے تو آپ کا احتساب ہوتا ہے تاہم مجھے یہ پتہ کہ وہ سرفراز کے متبادل کے طور پر کس کو کپتانی سونپیں گے، مائیکل کلارک

منگل 18 جون 2019 22:16

پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کیا تو سرفراز کپتانی کھو بیٹھیں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی نہیں کرپاتے تو سرفراز احمد کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بربھجن سنگھ نے کہا ’میں امید کرتا ہوں کہ وہ (پاکستان) یہاں سے جیتنے کا سلسلہ شروع کرے اور یہ جاری رہے تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا اور پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں ہہنچتی تو پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے جذبات میں سمجھتا ہوں، میرا خیال ہے کہ وہ (سرفراز) اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، پاکستان اور بھارت میں اسی طرح ہوتا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

‘اس حوالے سابق ا آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ بطور کپتان جب آپ کی ٹیم ہارتی ہے تو آپ کا احتساب ہوتا ہے تاہم مجھے یہ پتہ کہ وہ سرفراز کے متبادل کے طور پر کس کو کپتانی سونپیں گے۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے قومی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی برگر کھانے کی خواہش ہے تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلویکپتان کا کہنا تھا کہ آپ جب محنت کرتے ہیں تو اس کا پھل ملتا ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کررہے تو آپ کو انعام نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیوں اچھا پرفارم نہیں کر پارہے، وہ جیسے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سے کافی بہتر ٹیم ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے پانچ میں سے تین میچز ہار چکی ہے اور سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اسے بقیہ چاروں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 22:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :