بھارت سے شکست پر شدید تنقید کے بعد محمد عامر ٹیم کے حق میں سامنے آگئے

شائقین سے درخواست کہ وہ کھلاڑیوں کو برے القاب سے نہ پکاریں،ٹوئٹر پر پیغام

منگل 18 جون 2019 23:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فاسٹ بالر محمد عامر بھی ٹیم کے حق میں سامنے آگئے اور شائقین سے اہم درخواست بھی کر ڈالی۔۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں محمد عامر نے شائقین سے درخواست کہ وہ کھلاڑیوں کو برے الفاب سے نہ پکاریں۔فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کرنے کا پورا اختیار ہے۔

انہوں نے شائقین سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ میں واپسی کرے گی۔محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندان بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور نمایاں کھلاڑی رہے تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو نہ صرف شکست کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور کپتان سرفراز احمد کی جمائیوں نے بھی شائقین کرکٹ کے غصے کو مزید ہوا دی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کے باعث ٹیم کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی سوالیہ نشان اٹھادیے تھے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس وضاحت سامنے آئی اور بتایا گیا کہ یہ تصاویر بھارت کے خلاف میچ سے 2 روز قبل کی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 23:09:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :