بدترین کارکردگی کے باوجود کرکٹ بورڈ کا سرفراز پر اعتماد کا اظہار

لڑکے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈانٹ ڈپٹ ہوتی رہتی ہیں لیکن گروپنگ نہیں ہے، ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہے اور ورلڈ کپ کے بقیہ چار میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرے گی،ترجمان پی سی بی

منگل جون 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم کی سلیکشن، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اور آپس کے اختلافات زیر بحث ہیں۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد میں جھگڑے، اختلافات اور گروپنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں لہٰذا میڈیا غیر ضروری قیاس آرائیاں کررہا ہے۔

’ورلڈ کپ سے پہلے کرکٹرز اور کوچ میں اختلافات ہوئے، کھلاڑی بغاوت پراتر آئے تھے‘ ب پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈانٹ ڈپٹ ہوتی رہتی ہیں لیکن گروپنگ نہیں ہے، ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہے اور ورلڈ کپ کے بقیہ چار میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرے گی۔

(جاری ہے)

سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل 14جولائی کو ہوگا جس کے ساتھ ہی آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ ہوگی جس میں چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان شرکت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین اور ایم ڈی پی سی بی 20 جولائی کو وطن واپس آئینگے جس کے بعد پی سی بی انتظامیہ ٹیم کی کارکردگی، نئی ٹیم اور نئی سلیکشن کمیٹی پر غور ہوگا اس سے پہلے اس پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ کوچ مکی آرتھر اور انضمام الحق سمیت دیگر کوچز اور سلیکٹرز کے عہدوں کی معیاد 15 جولائی تک ہے۔مسلسل تنازعات اور تنقید میں گھری ہوئی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر کے ریسکیو کے لیے بھی پی سی بی میدان میں کود گیا ہے، ترجمان کے مطابق مکی آرتھر اور سینئر کرکٹرز میں اختلاف کی خبریں بھی غلط ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کی حالیہ دور میں بدترین کارکردگی بورڈ حکام کی نیندیں اڑا دینے کے لئے کافی ہے، مکی ا?رتھر سمیت دیگر کوچز کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم گزشتہ 19 میں سے صرف 3 میچ ہی جیت سکی ہے جس نے دو میچ جنوبی افریقا اور ایک ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف جیتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/06/2019 - 23:21:43

Your Thoughts and Comments