مورگن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

بدھ 19 جون 2019 00:02

مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں ریکارڈ ساز 17 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، مورگن نے ایک ساتھ سچن ٹنڈولکر، برینڈن میک کولم اور اے بی ڈی ویلیئرز کو زیادہ چھکوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، ٹنڈولکر نے 195، میک کولم نے 200 اور ویلیئرز نے 204 چھکے لگا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں، کرس گیل 318 چھکے لگا کر دوسرے، جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ تیسرے، دھونی 225 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور روہت شرما 224 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 00:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :