آئی اوسی کی تنبیہ ،مودی سرکار کی عقل ٹھکانے آگئی

بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھ کر دےدیا، اب سیاست نہیں کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2019 11:51

آئی اوسی کی تنبیہ ،مودی سرکار کی عقل ٹھکانے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار۔ 19جون2019ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سخت تنبیہ اثر کر گئی۔بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن ( آئی او اے ) اور ورلڈ باڈی انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو تحریری ضمانت دی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس میں کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس کو بھارت آنے کے لیے ویزے دینے کا پابند ہوگا، اس کے بعد بھارت کو مستقبل میں دوبارہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے لیے دوبارہ زیر غور لایاجاسکے گا۔

اسی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کے بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کا راستہ بھی صاف ہوگیا، بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھ کر دے دیا ہے کہ اب سیاست نہیں کریں گے اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں ایتھلیٹس کو بلا تفریق ویزا دیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مودی سرکار کے آنے کے بعد سے بھارت میں ہونے والے کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت کرنے کے لیے ویزے دینے کا عمل روک دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستانی ایتھلیٹس کوالیفائی کرنے کے باوجود ان ایونٹس میں شرکت سے محروم ہورہے تھے جس کے بعد پاکستان اولمپک کمیٹی نے آئی او سی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا جس کی جانب سے بھارتی اولمپک کمیٹی کو سخت تنبیہ کیے جانے کے بعد بھارتی حکومت کے ہوش بھی ٹھکانے آگئے ۔

 
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 11:51:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :