آسٹریلوی ٹیم ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 19 جون 2019 16:24

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) آسٹریلوی فٹ بال ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمیکا کی ویمن ٹیم کو 4-1 گولز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، آسٹریلوی کھلاڑی کیر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی طرف سے چاروں گول کیر نے سکور کئے۔ جمیکا کی طرف سے واحد گول سلون نے کیا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں برازیل نے اٹلی کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا تاہم برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی جبکہ اٹلی کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ 22 جون کو ناروے سے ہوگا جبکہ اٹلی کی ٹیم اپنا پری کوارٹر فائنل میچ چین یا نائجیریا میں سے کسی ایک کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 16:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :