ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم کی لاہو ر میں منعقدہ انٹر ڈویژن سنوکر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

بدھ 19 جون 2019 17:23

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم کی لاہو ر میں منعقدہ انٹر ڈویژن سنوکر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن
ڈیرہ غازیخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان ملک غلام مرتضی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم نے لاہو ر میں منعقدہ انٹر ڈویژن سنوکر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چار کھلاڑیوں طاہر عباس ، حیدر علی ، محمد شریف اور مسعود ابراہیم نے 16اور 17جون کو جمنیزیم ہال لاہو رمیں منعقدہ چیمپئن شپ میں حصہ لیا چیمپئن شپ میں 9ڈویژنوں کی ٹیموں نے شرکت کی انہو ںنے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈویژنل سطح پر تمام کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں اور ہر کھیل میں ڈویژنل ٹیمیں اچھی پوزیشن حاصل کریں۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 17:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :