دنیا کے بلند ترین مقام پر ٹرڈی خنجراب سائیکل ریس 27سے 30 جون تک ہوگی

سائیکل ریس مقصد گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹورازم کے ساتھ وہاں کے سیاحتی مقامات، کلچر اور دیگر اہم مثبت تشخص کو روشناس کرانا ہے، وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا محمد خان

بدھ 19 جون 2019 20:00

دنیا کے بلند ترین مقام پر ٹرڈی خنجراب سائیکل ریس 27سے 30 جون تک ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) دنیا کے بلند ترین مقام پر ٹرڈی خنجراب سائیکل ریس 27سے 30 جون تک ہوگی ۔پندرہ ہزار فیٹ کی بلندی پر منعقد ہونے والی ریس میں سری لنکا اور افغانستان کے علاوہ نیشنل سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں اس کا مقصد گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹورازم کے ساتھ وہاں کے سیاحتی مقامات، کلچر اور دیگر اہم مثبت تشخص کو روشناس کرانا ہے اس بات کااعلان گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا محمد خان ، کمشنر گلگت و چیف پر آرگنائزر عثمان احمد اور نائب صدر پاکستان سائیکل فیڈریشن ہارون نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس چار مراحل پر مشتمل ہوگی گلگت شہر سے شروع ہونے والی ریس 68 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے راکا پوشی ( گھلمشت ) پہنچے گی دوسرا مرحلہ جو 35 کلو میٹر کا ہے سائیکلسٹس بلندی کو طے کرتے ہوئے ڈو کسر ہنزہ پہنچے گی پھر علی آباد ، سوست سے ہوتی ہوئی ریس خنجراب پہنچے گی قبل ازیں 2018 میں یہ ریس منعقد ہورہی ہے ریس کو مانیٹر کرنے اور استعداد کار بڑھانے کیلئے انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کے کمشنرز بھی آرہے ہیں ریس میں افغانستان اور سری لنکا کے سائکلسٹس کے علاوہ بلوچستان گلگت بلتستان اسلام آباد ، کے پی ، پنجاب اور سندھ کے سائیکلسٹس بھی حصہ لیں گے جبکہ پاک آرمی ، پی او ایف واہ ، واپڈا ایس ایس جی اور بائکستان کریسنگ اڈکٹس کے سائیکلسٹس بھی حصہ لیں گے
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 20:00:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :