صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر19 بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

بدھ 19 جون 2019 20:47

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر19 بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی
،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر19 بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی اس موقع پر سابق سکواش پلیئر ثمین خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘ایگزیکٹو ممبر سکواش ایسوسی ایشن سجاد خلیل‘وزیر خان ‘شیر بہادر اور دیگر پلیئرز اور آفیشلز موجود تھے ‘گزشتہ روز چیمپئن شپ میں ہنیوالے کوالیفائنگ میچوں میں پی اے ایف کے اسد اللہ نے کے پی کے فواد حسین کے خلاف گیارہ تین اور گیارہ تین‘کے پی کے طلحہ اقبال نے پی اے ایف کے آفاق خان کے خلاف گیارہ تین اور گیارہ نو ‘پی اے ایف کے عباس نواز نے پی اے ایف کے عماد احمد کے خلاف بارہ دس اور گیارہ تین جبکہ پی اے ایف کے نعمان خان نے کے پی کے تنویر خان کے خلاف گیارہ پانچ اور گیارہ سات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اس موقع پر سابق سکواش پلیئر ثمین خان نے کہا کہ اس قسم کے مواقع کھلاڑیوں کو فراہم کرنا بڑا کام ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہی کھلاڑی ملک و قوم کانام روشن کریں گے انہوں نے اس سلسلے میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وقت اشاعت : 19/06/2019 - 20:47:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :