افغان کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کی خواہش نظر انداز

افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر کرانے کی اجازت طلب کی گئی تھی ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

بدھ 19 جون 2019 22:58

افغان کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کی خواہش نظر انداز
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کی خواہش کو نظر انداز کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا جس کے لیے مئی میں باضابطہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ سیدرخواست بھی کی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر کرانے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی ا?ئی) نے افغان کرکٹ بورڈ کو یہ کہہ کرصاف انکار کردیا ہے کہ ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی کپ 2019 کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ کی طرف سے بھی افغانستان کو 150 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 398 رنز کے بڑے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں ا?ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔گلبدین الیون کی جانب سے حشمت اللہ شاہیدی 76، اصغر افغان 44 اور رحمت شاہ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا ا?رچر اور عادل رشید نے تین، تین جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو ا?ؤٹ کیا۔اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 22:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :