یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی کے سابق صدر میشیل پلاٹینی کو رہا کر دیا گیا

مجھ سے سوالات کیے گئے جو طویل ہو سکتے تھے، رہائی کے بعد پلاٹینی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 جون 2019 23:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی کے سابق صدر میشیل پلاٹینی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی پولیس نے گزشتہ روز 2022ئ میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے سوالات کے لیے تحویل میں لیا تھا۔ 63 سالہ سابق فرانسیسی کپتان کو ایسے الزامات کا سامنا ہے کہ انہوں نے قطر کو 2022ئ کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی دینے میں کردار ادا کیا تھا جس کی گزشتہ دو سال سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کے سابق مڈل فیلڈر کھلاڑی اور تین مرتبہ بالون ڈی اور کے فاتح کھلاڑی میشیل پلاٹینی اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے رہے، رہائی کے بعد ان کا کہنا تھا مجھ سے سوالات کیے گئے جو طویل ہو سکتے تھے۔میشیل پلاٹینی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو غلط ہو، وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔ پلاٹینی کو حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ ن سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، جتنے سوال پوچھے گئے ان کے جواب دے دیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 2022ئ کے ورلڈکپ کے لیے قطر نے 2010ئ کے دوران بولی جیتی تھی، اس بولی میں قطر نے جاپان، امریکہ، آسٹریلیا اور ساؤتھ کوریا کو ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 23:42:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :