کم بیک کا آخری موقع، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیوں پر غور

ممکنہ طور پر شعیب ملک اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا جائے گا، جبکہ حارث سہیل اور محمد آصف کی شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2019 20:41

کم بیک کا آخری موقع، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیوں پر غور
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) کم بیک کا آخری موقع، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیوں پر غور، ممکنہ طور پر شعیب ملک اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا جائے گا، جبکہ حارث سہیل اور محمد آصف کی شمولیت کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا اب آخری موقع ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کیلئے اپنے تمام بقیہ لیگ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف اتوار 23 جون کو کھیلے گی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ مسلسل مایوس کن کارکردگی دکھانے والے سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کپتان سرفراز احمد کیساتھ جھگڑا ہونے پر عماد وسیم کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

شعیب ملک اور عماد وسیم کی جگہ حارث سہیل اور محمد آصف کی شمولیت کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے پریکٹس کا آغاز 20 جون کل سے کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ورلڈکپ کے 5 میچز میں سے 3 میں شکست کھا چکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا، ویسٹ انڈیزاور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ اب پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اب اپنے تمام بقیہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ کسی ایک بھی میچ میں شکست ہونے پر پاکستان سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 20:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :