ورلڈکپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کیلئے بری خبر، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے کپتان ولیمسنز کی شاندار سینچری کی بدولت 242 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2019 23:56

ورلڈکپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کیلئے بری خبر، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
برمنگھم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے پچیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دیدی ،شکست کے بعد پروٹیز کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا ہے ۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی پہلے سے مزید کم ہوگئے ہیں۔ 242رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے لیے گپٹل اور منرو نے اننگز کا آغا ز کیا تاہم منرو دوسرے اوور میں ہی ربادا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے ،مارٹن گپٹل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ آﺅٹ ہو گئے،راس ٹیلر ایک رنز بنا کر کرس مورس کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے،ٹام لیتھم بھی صرف ایک رن بنا کر مورس کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، ولیمسن نے نیشم کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کیلئے 57رنز جوڑے جسکے بعد نیشم 23رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ڈی گرینڈ ہوم نے چھٹی وکٹ کے لیے ولیمسن کے ساتھ ملکر91رنز جوڑے اور اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ نگیدی کا شکار بنے،اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور میچ 50اوورز سے کم کرکے 49 اوورز کا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان میچ کے دوسرے اوور میں ہوا جب ٹرینٹ بولٹ نے کوئنٹن ڈی کوک کو بولڈ کر دیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنھبالا دینے کی کوشش کی اور دونوں کھلاڑیوں کے مابین 50 رنز شراکت ہوئی جب فاسٹ بولر فرگوسن لوکی نے ایک انتہائی تیز یارکر پر فاف ڈوپلیسی کو بولڈ کر دیا، فاف ڈوپلیسی نے 23 رنز بنائے تھے۔

مارکرم اور آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 111 کے مجموعے پر آملہ مارکرم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 55 رنز بنائے۔ڈیوڈ ملراور وین ڈر ڈسن نے پانچویں وکٹ کیلئے72رنز جوڑے جس کے بعد ملر36رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،پھیلکوایو صرف بغیر کوئی رن بنائے فرگوسن کا تیسرا شکار بنے، وینڈر ڈوسن نے 67 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو 241 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،بولٹ، گرینڈہوم اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 23:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :