پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 78 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 27 میں فتح حاصل کی اور 50 میں شکست ہوئی ، ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا

جمعرات 20 جون 2019 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک مجموعی طور پر 78 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 27 میچز میں فتح حاصل کی اور 50 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے فتح حاصل کی اور دو میں اسے شکست ہوئی ۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 15:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :