عالمی کپ کے مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر سبقت حاصل

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے چار میچز میں سے پاکستان نے ایک جیتا اور تین میں شکست ہوئی

جمعرات 20 جون 2019 15:57

عالمی کپ کے مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر سبقت حاصل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کا چار بار مختلف ورلڈ کپ میچز میں آمنا سامنا ہوا لیکن اسے میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سبقت حاصل رہی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کے ہونے والے چار میچز میں سے پاکستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا اور جنوبی افریقہ نے تین میچز جیتے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی دونوں ٹیموں کا تین بار آمنا سامنا ہوا جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو میچز جیتے اور پاکستان نے ایک میچ جیتا ۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 15:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :