کیرن خچانوف اور ڈیوڈ گوفن گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 20 جون 2019 16:36

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) روس کے کیرن خچانوف اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں کیرن خچانوف میزبان جرمن کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف کو 6-3، 3-6 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رادو البوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 16:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :