فیلسیانو لوپیز کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 20 جون 2019 16:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز بآسانی کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو فٹنس مسائل کے باعث مقابلے پر نہ آسکے اور ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز نے بآسانی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 16:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :