یوگنڈا کی ویمن ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

یوگنڈا نے 20اوورز میں2وکٹوں پر314رنز سکورکیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 17:15

یوگنڈا کی ویمن ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کیگالی سٹی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) افریقی ملک روانڈا نے مالی ویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں اس فارمیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

روانڈا میں جاری کویبوکا ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں یوگنڈا کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں محض2وکٹوں کے نقصان پر314رنز سکورکیے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز میں سکور کیا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے،یوگنڈ ا کی کپتان ریٹا ماسومالی نے ناقابل شکست103رنزکی اننگز کھیلی اور اوپنر پروسوویا الاکو نے116رنز سکور کیے، یوگنڈا کی اننگز میں محض ایک چھکا لگاجونیاکوسوری نے لگایا تھا۔

مالی نے اپنی اننگز میں 61ایکسٹراز دیئے جن میں3بائی،28وائیڈ اور30نو بالز شامل تھیں،ان میں سے 16ایکسٹراز اومو ساﺅ نے دیئے جنہوں نے اپنے 3اوورز میں 82رنز دیئے تھے،یوگنڈا کی جانب سے ماسومالی اورالاکو نے مشترکہ طور پر30چوکے لگائے۔یاد رہے کہ مالی کی ٹیم گزشتہ روز ہی یوگنڈا کے خلاف محض6رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوئی تھی ،مالی کی ٹیم نے بلے سے محض ایک رن سکور کیا تھا جبکہ 5رنز ایکسٹراز تھے ۔                                                                                      
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 17:15:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :