وہ کھلاڑی جسے ورلڈکپ میں پاکستان کا کوئی بھی بقیہ میچ نہیں کھلایا جائے گا

ٹیم مینیجمنٹ کا بڑا فیصلہ، آوٹ آف فارم سینئر آل راونڈر شعیب ملک اب بقیہ میچز میں بینچ پر بیٹھیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جون 2019 19:18

وہ کھلاڑی جسے ورلڈکپ میں پاکستان کا کوئی بھی بقیہ میچ نہیں کھلایا جائے گا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2019ء) وہ کھلاڑی جسے ورلڈکپ میں پاکستان کا کوئی بھی بقیہ میچ نہیں کھلایا جائے گا، ٹیم مینیجمنٹ کا بڑا فیصلہ، آوٹ آف فارم سینئر آل راونڈر شعیب ملک اب بقیہ میچز میں بینچ پر بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک کا ایک روزہ کرکٹ کیرئیر بھارت کیخلاف میچ کے بعد ختم ہوگیا ہے۔

شعیب ملک کو ورلڈکپ کے آئندہ میچز میں موقع نہ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر آل راونڈر کو مسلسل مایوس کن کارکردگی کے باعث اب دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔ جبکہ شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو آئندہ میچز میں موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے بعد روایتی حریف بھارت کے خلاف گولڈن ڈک پر آﺅٹ ہونے کے بعد بطاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے،شعیب ملک آسٹریلیا کےخلاف دو گیندوں میں صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف وہ پہلی گیند پرپانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کی باڈی لینگویج بتارہی تھی کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے لئے فٹ نہیں ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے بعدریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے،پاکستانی ڈریسنگ روم میں حارث سہیل بیٹھے ہوئے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف دو سنچریاں بناکر الیون کا حصہ نہیں ہیں جبکہ جارح مزاج آصف علی بھی موقع کی تلاش میں ہیں،شعیب ملک نے انگلینڈ میں صرف13کی بیٹنگ اوسط سے رنز بنائے ہیں،انگلینڈ میں جن بیٹسمینوں نے 20 سے زیادہ اننگز کھیلی ہیں ان میں شعیب ملک سے بدترین بیٹنگ ریکارڈ اور خراب اوسط جیمز اینڈرسن10.15،ڈیرن گف11.95اور گریم سوان 12.83ہیں ،یہ تینوں نان ریگولر بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

37سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے287ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 19:18:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :