ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی، کامران اکمل کا وزیر اعظم سے قومی ٹیم کیخلاف کارروائی پر اصرار

کپتان سرفراز احمد سمیت پوری ٹیم کیخلاف کارروائی کی جائے:وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 جون 2019 14:52

ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی، کامران اکمل کا وزیر اعظم سے قومی ٹیم کیخلاف کارروائی پر اصرار
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2019ء) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا اصرار ہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کیخلاف کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا چانس ملا لیکن سرفراز احمد کا کچھ اور ہی پلان تھا جنہوں نے پہلے فیلڈ میں اترنے کا فیصلہ کیا لہٰذا کپتان سمیت پوری ٹیم کیخلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے سرفراز احمد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم ایک میچ نہیں جیت سکی جسے واحد کامیابی انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کر کے حاصل ہوئی جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی خامیاں واضح ہو گئیں لہٰذا پی سی بی کے پیٹرن پوری ٹیم کیخلاف ایکشن لیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اورسابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/06/2019 - 14:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :