شاہد آفریدی نئی ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

سابق قومی کپتان کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں برامٹن وولوز کی نمائندگی کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 جون 2019 11:55

شاہد آفریدی نئی ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2019ء) کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے ڈرافٹ میں 6 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔سابق قومی کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی ، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض برامٹن وولوز کی نمائندگی کریں گے ، لیگ سپنر شاداب خان اور آل راﺅنڈر محمد نواز ایڈمنٹن رائلز کی جانب سے جلوہ گر ہوں گے۔وینکیور نائٹس نے سابق قومی کپتان اور آ ل راﺅنڈرشعیب ملک کو چنا ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل ونی پیگ ہاکس کی جانب سے کھیلیں گے۔

ٹورنامنٹ ٹورنٹو میں واقع برامپٹن میں 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی، اس دوران پلے آف مرحلے سمیت 22 میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں کئی انٹرنیشنل اور رٹائرڈ کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد شاہد آفریدی اب صر ف مخصوص ٹی ٹونٹی لیگز میں ان ایکشن نظر آرہے ہیں جن میں افغان پریمیئر لیگ،بنگلہ دیش سپر لیگ،ٹی ٹین لیگ اور پاکستان سپر لیگ شامل ہیں،آ ل راﺅنڈر اس وقت اپنے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے علاج کروارہے ہیں اور پر امیدہیں کہ اگلے سال ملکی میدانوں پر پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 11:55:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :