بارہواں آئی سی سی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں کل جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا،

عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کو لازمی فتح درکار

ہفتہ 22 جون 2019 16:01

بارہواں آئی سی سی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں کل جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا اور اہم میچ کل اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں (آج) اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں میں سے ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی، افغانی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ بقیہ ٹیموں کے درمیان ناک آئوٹ مرحلے کیلئے دوڑ جاری ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کیلئے یہ میچ برابر اہمیت کا حامل ہے، جو بھی ٹیم ہارے گی اس کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو جائیں گے۔ ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 16:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :