زمبابوے اور ہالینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 22 جون 2019 16:01

زمبابوے اور ہالینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی
روٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) زمبابوے اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد مہمان زمبابوین ٹیم کو اب ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ زمبابوے کو ہالینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج اتوار جبکہ دوسرا اور آخری میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شاندار فتح کے بعد ہالینڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی زمبابوے کو وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 16:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :