چلی کی ٹیم کوپا امریکہ فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، یوروگوئے اور جاپان کے درمیان میچ برابر

ہفتہ 22 جون 2019 20:01

چلی کی ٹیم کوپا امریکہ فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، یوروگوئے اور جاپان کے درمیان میچ برابر
ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) چلی کی ٹیم کوپا امریکہ فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، یورو گوئے اور جاپان کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں چلی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایکواڈور کو 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فیونزالیڈا اور سانچز نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

اسی گروپ میں جاپان اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، می یوشی نے 25ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 32ویں منٹ میں یوروگوئے کے سوریز نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا، دوسرے ہاف کے 59ویں منٹ میں یوشی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی لیکن 7 منٹس بعد یوروگوئے کے گیمنز نے گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 20:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :