چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف سلیکٹر کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

انضمام الحق اور احسان مانی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،پٹیشن دائر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 جون 2019 20:30

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف سلیکٹر کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ ے چیئرمین احسان مانی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی نہایت ناقص رہی ہے جس پر پوری قوم نے اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تاہم اب ایک شہری نے خراب کارکردگی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے کہ انضمام الحق اور احسان مانی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست گزار شہری کی جانب سے عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدالت حکام کو حکم جاری کرے قومی ٹیم میں مبینہ گروپنگ کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔یاد رہے کہ گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اورسابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔                                                                 
وقت اشاعت : 23/06/2019 - 20:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :