ورلڈ کپ،پاکستان کو بڑا ریکارڈ بچانے کا چیلنج درپیش

گرین شرٹس نے ابتک ورلڈ کپ میں 300سے زیادہ ہدف کا کامیاب دفاع کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 جون 2019 20:47

ورلڈ کپ،پاکستان کو بڑا ریکارڈ بچانے کا چیلنج درپیش
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون2019ء) ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں سابق عالمی چیمپئن پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309رنز کا ہدف دیدیا ہے جس کے بعد پاکستانی باﺅلرز کو اب بڑا اعزاز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹورنامنٹ میں بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے،کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو81رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فخر زمان 44رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر عمران طاہر کا شکار بنے گئے ،امام الحق بھی اپنے آغاز کو لمبی اننگز میں نہ بدل پائے اور عمران طاہر نے امام الحق کا44رنز پر زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔

(جاری ہے)

حفیظ اور بابر نے تیسری وکٹ کیلئے45رنز جوڑے جس کے بعد حفیظ20رنز بنا کر مارکرم کا شکا ر بنے، بابر اعظم نے اپنی دوسری ورلڈ کپ نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 69رنز بنا کر پھیلکوایو کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،عماد وسیم اور حارث سہیل نے39گیند وں پر71رنز شاندار شراکت داری قائم کی جس کے بعد عماد23رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،وہاب ریاض بھی4رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،حارث سہیل 9چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 59گیندوں پر89رنز کے شاندار باری کھیل کر پوویلین لوٹے،حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب نگیدی نے3، عمران طاہر نے 2 اور ایڈن مارکرام اور پھیلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے آج تک ورلڈ کپ میں اپنے300رنز سے زیادہ ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے ۔ 
وقت اشاعت : 23/06/2019 - 20:47:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :