دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس، افغانستان سمیت پاکستانی ٹیمیں اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئیں

پیر 24 جون 2019 13:00

دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس، افغانستان سمیت پاکستانی ٹیمیں اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے افغانستان کی ٹیم سمیت پاکستانی ٹیمیں پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئیں۔ تمام ٹیمیں یہاں پر دو روزہ تربیت حاصل کریں گی۔ اس کے بعد26 جون کو گلگت میں ٹیم منیجرز میٹنگ ہوگی جس کے بعد باضابطہ طور پر ایونٹ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے روز سائیکلسٹس (27 جون کو) گلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے ۔ 28 جون کو دوسرے مرحلے میں گلمت سے ڈوئیکار تک 37 کلو میٹر، تیسرے مرحلے میں ہنزہ سے سست تک 82 کلومیٹر جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں سست سے خنجراب تک 84 کلو میٹر سائیکل ریس ہوگی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 جون کو منعقد ہوگی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد یکم جولائی کو گلگت سے اسلام آباد کیلئے تمام ٹیموں اورآفیشلز کی واپسی ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :