راون کلاسن اور مائیکل وینس نے ہال اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

پیر 24 جون 2019 13:00

راون کلاسن اور مائیکل وینس نے ہال اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جنوبی افریقہ کے راون کلاسن اور انکے نیوزی لینڈ کے جوری دار مائیکل وینس نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں جنوبی افریقہ کے راون کلاسن اور انکے نیوزی لینڈ کے جوری دار مائیکل وینس نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے مرسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکازکیوبٹ پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 10-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :