فیلسیانو لوپیز نے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

پیر 24 جون 2019 13:00

فیلسیانو لوپیز نے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیزنے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میں جائلز سیمن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سپین کے فیلسیانو لوپیز اور فرانس کے جائلز سیمن آمنے سامنے تھے جس میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز نے فرانس کے جائلز سیمن کو 6-2، 6-7 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :