اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

پیر 24 جون 2019 13:00

اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں انگلینڈ کے جو سالیسبری اور ان کی امریکن جوڑی دار راجیو رام کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپیز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے جو سالیسبری اور ان کی امریکن جوڑی دار راجیو رام کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ان کی فتح کا سکور 7-6، 5-7 اور 10-5 تھا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :