ایشلی بارٹی برمنگھم کلاسک ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 24 جون 2019 13:00

ایشلی بارٹی برمنگھم کلاسک ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار ایشلی بارٹی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میچ میں جرمنی کی جولیا جارجز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی جولیا جارجز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں بارٹی نے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو شکست دے کر جبکہ جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے پیٹرا مارٹک کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :