باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 24 جون 2019 13:06

باربورا اور سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سو وائی نے برمنگھم کلاسک ٹینس چیمپئن شپ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میچ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سو وائی نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی اینا لینا اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی کو 6-4، 6-7 اور 10-8 سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 13:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :