حمزہ علی عباسی کا کرکٹ میچ کے دوران ایک پلے کارڈ پر خوشی کا اظہار

پیر 24 جون 2019 14:16

حمزہ علی عباسی کا کرکٹ میچ کے دوران ایک پلے کارڈ پر خوشی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے حالیہ میچ کے دوران گرائونڈ میں ایک شخص کے ہاتھ میں اٹھائے گئے پلے کارڈ ’’نیبرز سپورٹ کم اون پاکستان‘‘ پر خوشی کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حال میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کا میچ ہوا اور اس دوران نیلے کپڑے پہنے ایک شخص نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ’’نیبرز سپورٹ کم اون پاکستان‘‘ جس پر حمزہ علی عباسی ٹویٹر پر کہا کہ یارآپ جو کوئی بھی ہو، نفرتوں کے اس دور میں آپ نے محبت سے دل جیت لیا ،ہم پاکستانی تو ہیں ہی محبت کے بھوکے،مبارک پاکستان کرکٹ ٹیم۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 14:16:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :