تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 27 جون سے شروع ہو گا

پیر 24 جون 2019 14:32

تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 27 جون سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور پاکستان روک فیڈریشن کے اشتراک سے تین روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 27 جون سے خانپور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سپورٹس ٹیچرز، کھلاڑی اور طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورس میں پہلے دس کامیاب امیدواروں کو انٹرنیشنل کوچنگ کورس کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورس فیس 7500 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں کٹ بیگ، ٹراوزر شرٹس، دو وقت کا کھانا، رول بکس اور رائیٹنگ کا سامان شامل ہے۔ کورس 29 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ رانا معصوم عباس کو کورس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 14:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :