پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیّد اشفاق حسین شاہ کی سینئر صحافی رحمت علی رازی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 24 جون 2019 14:32

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیّد اشفاق حسین شاہ کی سینئر صحافی رحمت علی رازی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیّد اشفاق حسین شاہ نے سینئر صحافی رحمت علی رازی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضع رہے کہ رحمت علی رازی طاقت گروپ آف پبلی کیشن کے چیف ایڈیٹر تھے۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 14:32:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :