ورلڈ کپ2019ء، افغانستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت لیا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا
ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2019 14:14
ساﺅتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے 31ویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ ساﺅتھ ہیمپٹن میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔یادرہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کا بارہواں ایڈیشن انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیمیں انگلینڈ میں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کےخلاف ایک ، ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کےخلاف 9 میچز کھیلے گی جسکے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائےگا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونےوالے میچز کےلئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 14:14:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی