سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے 26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 26جون کو شروع ہوگی

پیر 24 جون 2019 16:10

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 26ویں نیشنل جونیئرٹیبل ٹینس چمپئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 26 جون سے شروع ہورہی ہے، چیمپئن شپ 29 جون تک جاری رہے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور 26جون کو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوںگے، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لئے لڑکے اور لڑکیوں کے ٹرائلز 25 جون کو جمنیزیم ہال میں ہوںگے، حاجی احسان الحق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سید متین، قیوم غوری، یاسر بھٹی، امبر بشیر اور جنید عرفان رکن ہوں گے، 26 ویںنیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں5کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے جن میں جونیئر بوائز ٹیم ایونٹ ، جونیئر گرلز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ بوائز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ گرلز ٹیم ایونٹ، آل سنگل اور ڈبل ایونٹ شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں انٹری فری ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی جس کے مطابق افسران نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 16:10:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :