ورلڈکپ 2019ء: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی

شکیب الحسن کی شاندار آل راونڈر کارکردگی، نصف سنچری سمیت 5 وکٹیں بھی حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2019 21:48

ورلڈکپ 2019ء: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی
ساﺅتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2019ء) کرکٹ ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی، شکیب الحسن کی شاندار آل راونڈر کارکردگی، نصف سنچری سمیت 5 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے263رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے لیے گلبدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے49رنز جوڑے جس کے بعد رحمت شاہ24رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے،ہشمت اللہ 11رنز بنا کر مصدق کا شکار بنے ،گلبدی نائب47رنز بنا کر شکیب الحسن کی پہلی وکٹ بنے،اسی اوور میں محمد نبی بھی کوئی رن بنائے بغیر شکیب کا دوسرا شکار بنے،اکرام علی خیل11رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے، اس سے قبل ہمپشائر باول سٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ روکا گیا اور اسے کچھ دیر تاخیر کے بعد شروع کیا گیا۔بنگلہ دیش کے لیے لٹن داس اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا ، پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو مجیب الرحمان کی گیند پر 16 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،تمیم اقبال 36 رنز بنا کر محمد نبی کے گیند پر بولڈ ہوئے، انھوں نے 53 گیندوں کا سامنا کیا تھا ۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کےلئے61رنز جوڑے اور اس دوران شکیب نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جسکے بعد وہ 51رنز بنا کر مجیب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،سومیا سرکار بھی3رنز بنا کر مجیب کا شکار بنے، مشفیق اور محمود اللہ نے پانچویں وکٹ کے لیے57رنز جوڑے جسکے بعد محمود اللہ27رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے،مشفیق83رنز بنا کر پوویلین لوٹے،محمود اللہ نے 27 اور مصدق حسین نے 35 رنز بنا کر مقررہ 50 اوورز میں اپنی ٹیم کا سکور 262 رنز تک پہنچایا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 39 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، اسکے علاوہ گلبدین نائب نے 2 جب کہ دولت زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 21:48:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :